Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سب سے زیادہ متوسط طبقہ متاثر
شائع 04 مارچ 2023 03:11pm
44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تصویر/ اے ایف پی
44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تصویر/ اے ایف پی

ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ جانے کے باعث متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ مہنگائی کی شرح میں شرح 0.30 فیصد کم ہوئی ہے اور ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا جبکہ 44 ہزار سے زائد ماہانہ ان کم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹا، گھی، چینی، تازہ دودھ ، بکرے کے گوشت، چاول اور نمک سمیت رواں ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 10 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھ کر اوسطاً 1705روپے ہوگئی، گھی ، دال ماش، دال مسور، چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیاز ، لہسن اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

pakistan economy

Pakistan Inflation

Inflation Crises

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div