Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں پی ٹی آئی کی احتجاجی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا
شائع 09 مارچ 2023 08:30am
تصویر: فیس بُک/ فائل
تصویر: فیس بُک/ فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور تحریک انصاف کی احتجاجی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں حج پالیسی 2023 پیش کی جائے گی۔

گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہورمیں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی تھی، جبکہ پابندی کا نفاذ کل سے ہی شروع ہوگیا تھا۔

دفعہ 144 آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی، پابندی ٹریفک اورسیکیورٹی کی خراب صورتحال کےپیش نظر لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سےریلی نکالی جانی تھی۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div