خیبرپختونخوا، قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پرضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
12سے14مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے
خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں پرضمنی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے تین حلقے جن میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے31 پشاور شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق11 مارچ کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے جبکہ 12سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔
پھر22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔
اس کے علاوہ 6 اپریل 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی جس کے بعد 3 حلقوں پر پولنگ 30 اپریل 2023 کو ہوگی۔
خیبر پختونخوا
مزید خبریں
پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، نگراں وزیراعظم
کاروباری شخصیات بیرونی منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم
سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے چیئرمین کوعہدے سے برطرف کردیا گیا
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: فرح گوگی، زلفی بخاری سمیت دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری
انتخابی شیڈول 14 دسمبر کو سامنے آنے کا امکان
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 35اور59 وزیر آباد اور گھکڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.