کچا بادام سے راتوں رات شہرت پانے والے کی دکھ بھری کہانی

میں اپنا گانا نہیں گا سکتا، بھوبن بدیاکر
شائع 09 مارچ 2023 09:24pm
Photo : Spotify
Photo : Spotify

گزشتہ برس کچا بادام سے راتوں رات شہرت پانے والا مونگ پھلی فروش چار دن کی چاندنی کے بعد ایک بار پھر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والا بھبن بڈیاکر نہ تو اب اپنا گانا گاسکتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر گانے کو ہونیوالی آمدنی لے سکتا ہے کیونکہ ایک فرم نے اسکی کم علمی کا فائدہ اٹھاکر اُسے معمولی رقم دیکر گانے کے کاپی رائٹس خرید لیے ہیں اور وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ خاندان کے مستقبل کیلئے پریشان ہیں۔

بھوبن بدیاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شہرت ملنے کے بعد انہیں اپنا گاؤں چھوڑنا پڑا کیونکہ لوگ ہر وقت انکے پاس مدد کیلئے آتے تھے اور منع کرنے پر دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ابتک اپنے گاؤں نہیں جاسکے اور کرایہ کے گھر میں رہ رہے ہیں، آمدنی بہت کم ہے اور مجھے اندازہ نہیں ہے کہ معاملات کب تک ایسے ہی چلتے رہیں گے۔

بھبن بڈیاکر نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ دھوکہ دہی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک فرم نے مجھے صرف تین لاکھ روپے دیکر کاغذات پر دستخط کروائے اور میرے گانے کے کاپی رائٹس حاصل کرلیے چونکہ میں پڑھا لکھا نہیں اس لیے مجھے معلوم نہیں تھا کہ کاغذ پر دستخط کرکے میں اپنے گانے کے کاپی رائٹس بیچ رہا ہوں، اب کمپنی والے مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں اپنا گانا نہیں گا سکتا اور نہ ہی میں اُن سے فون پر بات کر پا رہا ہوں۔

یاد رہے کہ بھوبن بدیاکر کو ان کے گانے کچا بادام شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔

Kacha Badaam