Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پولیس 10 گھنٹے بعد بھی عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام

نصف شب کو پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بدستور زمان پارک میں موجود
شائع 15 مارچ 2023 12:48am

اسلام آباد پولیس کے اہلکار لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے سہ پہر دو بجے کے بعد زمان پارک پہنچے تھے تاہم پولیس دس گھنٹے بعد بھی پی ٹی آئی سربراہ کو گرفتار نہیں کر سکی۔

نصف شب کو پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بدستور زمان پارک میں موجود ہے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں ہے اور جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ آخری بار رات 10 بجے کے قریب زبان پاک کے باہر شیلنگ ہوئی۔

بعض اطلاعات میں بتایا گیا کہ انتظامیہ نے زمان پارک کے فون اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع کر دئیے ہیں لیکن عمران خان مسلسل بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے رہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں دس دن کے لیے رینجرز تعینات کر دی ہے۔ اسلام آباد سے یاسر نذر کی رپورٹ کے بعد احتجاج پر قابو پانے کے لیےحکومت ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کرنے پر غور کر رہی تھی۔

zaman park march 14 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div