Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

یاسمین راشد نے خود کو ہراساں کیے جانے کیخلاف درخواست دائرکردی

'پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں ہوں'
شائع 17 مارچ 2023 01:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے خود کو ہراساں کیے جانے کے کیخلاف سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کردی۔

یاسمین راشد نےدرخواست میں سی سی پی او، ایس ایس پی سی آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ 16 مارچ کو پولیس نے میری گاڑی روک کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی جبکہ میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

رانا مدثرعمرکی وساطت سے دائرکردہ درخواست میں پی ٹی آئی رہنما کی جانب سےمزید کہا گیا ہے کہ میں علی بلال قتل کیس میں ضمانت پرہوں اور پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں ہوں۔

یاسمین راشد نے ہراساں کرنے کی وجوہات بتائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئےعدالت سے استدعاکی ہے کہ پولیس کو ایسا کرنے سے روکنے کیا حکم دیا جائے۔

pti

Lahore High Court

Yasmin Rashid