قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے زخمی کارکنوں کی وجہ سے قافلہ روک دیا
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 02:21pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں موجود گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر لاہور سے جانے والی گاڑیوں کے قافلے میں شامل ہیلکس گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے کے بعد قافلے کی کئی دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ زخمی کارکنان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بالکسرکے قریب پیش آنے والے اس حادثے کے بعد قافلہ روک دیا اور کارکنوں کا حال پوچھنے کیلئے گاڑی سے نیچے اتر آئے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو زخمیوں کی فوری دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

imran khan

tosha khana case

politics march 18 2023