Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن کے شہداء کی نمازجنازہ ادا

تینوں شہداء لودھراں، میاں چنوں اور جنوبی وزیرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
شائع 22 مارچ 2023 03:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن کے شہداء کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، تینوں شہداء کو لودھراں، میاں چنوں اور جنوبی وزیرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں شہید ہونے والے حوالدار اظہر اقبال کی تدفین لودھراں، نائیک محمد اسد کی میاں چنوں اور سپاہی عیسی کی تدفین بوبر زیارت جنوبی وزیرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

نمازجنازہ اور تدفین میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی حکام کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ اور رشتے داروں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں، یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کے اعادہ کے علاوہ ہمارے یقین کو تقویت دیتی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز تینوں جوان ڈی آئی خان میں ایک آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

ISPR

operation

Dera Ismail Khan

Funeral