سینئر اداکارمحمود اسلم کے انتقال کی جھوٹی خبریں وائرل

سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبروں پر یقین نہ کیا جائے، محمود اسلم
شائع 22 مارچ 2023 11:06pm

پاکستان کے سینئر اداکارمحمود اسلم نے خودسے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ویڈیو جاری کردی ۔

فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارم پر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی جعلی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

بعدازاں محمود اسلم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے سامنے ہوں اور زندہ سلامت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر پہلے کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی ہے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔

محمود اسلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ میں شیخ مجیب الرحمان کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔

Mehmood Aslam