Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب و داخلہ کا استعفیٰ منظور

عرفان قادر کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری، اطلاق فوری طور پر ہوگا
شائع 29 مارچ 2023 01:34pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب و داخلہ عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملک میں روز غیر آئینی کام ہوتے ہیں مگر اس پر آرٹیکل 6 نہیں لگتا، عرفان قادر

نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر نے معاون خصوصی احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا ہے، اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے گزشتہ سال ستمبر میں عرفان قادر کو معاون خصوصی احتساب و داخلہ تعینات کیا تھا، اور بطور معاون خصوصی عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔

Irfan Qadir