Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

نگراں وزیر اطلاعات کے رویے کے خلاف نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط

سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ وزیر اطلاعات کے رویے پر غم و غصے کا اظہار
شائع 29 مارچ 2023 08:40pm
نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ (فائل فوٹو)
نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ (فائل فوٹو)

خیبر پختونخوا کے پراونشنل مینجمنٹ سروس ایسوسی ایشن نے نگراں وزیر اطلاعات کے رویے کے خلاف نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے سیکرٹری اطلاعات کی کرسی پر بیٹھنے اور سیکرٹری سے ان کے گاڑی لینے کا اصرار کیا تھا۔

نگران وزیر اعلیٰ کو آگاہ کردیا ہے کہ آئین میں نگران حکومت کے اختیارات واضح ہیں، نگران حکومت کو کسی فیصلہ سازی کا اختیار نہیں۔ نگراں حکومت کا کام صرف صاف وشفاف انتخابات کرانا ہے۔

خط میں سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ وزیر اطلاعات کے رویے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں نگراں وزیراعلیٰ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، نوٹس نہ لینے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق نگراں وزیر نے سیکرٹری کے خلاف پریس کانفرنس کی دھمکی دی تھی۔

Care Taker CM KP

Feroze Jamal shah

Care Taker Information Minister KPK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div