آج نیوز کی عظیم الشان رمضان ٹرانسمیشن “ بارانِ رحمت“ جاری

دین، دنیا اور صحت کے مسائل کا حل، مزیدار ریسیپیز اور کوئز شوز
شائع 03 اپريل 2023 08:21pm

آج ٹیلی ویژن نیٹ ورک اپنی عظیم الشان اور سال کی سب سے مشہور رمضان ٹرانسمیشن ”بارانِ رحمت“ کے ساتھ واپس آگیا ہے، جو یکم رمضان سے آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ پر مشترکہ طور پر نشر کی جارہی ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے کی نشریات ”بارانِ رحمت“ میں مختلف طبقات کے نمائندگان کو مدعو کیا جارہا ہے جو اسلام کی تعلیمات، روزمرہ زندگی کے بنیادی مسائل پر بات کریں گے۔

ساتھ ہی علماء و مفتیانِ کرام اور معروف اسلامی اسکالرز دینی تعلیمات کے مطابق مسائل کے حل پر روشنی ڈالیں گے۔

”بارانِ رحمت“ میں پیشہ ور شیفس مزیدار اور صحت بخش افطار اور سحری کی ریسیپیز بتائیں گے، معتبر غذائی ماہرین اور نیوٹریشنسٹ کے ساتھ صحت سے متعلق مشوروں پر ہوگا اظہارِ خیال۔

ٹرانسمیشن میں خیرات اور عطیات کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کے علاوہ اسلامی مقابلہ جات اور کوئزز بھی شامل ہیں تاکہ ناظرین کو اسلام کا عمومی علم فراہم کیا جا سکے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ’’بارانِ رحمت‘‘ تین ذیلی ٹرانسمیشنز پر مشتمل ہے، جس میں افطار ٹرانسمیشن، پری افطار ٹرانسمیشن اور سحری ٹرانسمیشن شامل ہیں۔

افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی مشہور شخصیت ریما خان کے ساتھ ممتاز علمائے کرام، ماہرین غذائیت، شیف و دیگر روزانہ شام 4 بجے سے اذان مغرب تک کر رہے ہیں۔

افطار سے قبل ٹرانسمیشن کی میزبانی ہماری اپنی مارننگ شو کی میزبان سدرہ اقبال دوپہر ایک بجے سے شام 4 بجے تک شاندار شیف، علمائے کرام اور نعت خوانوں و دیگر کے ساتھ کر رہی ہیں۔

جبکہ معروف میزبان شیری عرف شہریارعاصم صبح 2 بجے سے اذانِ فجر تک مختلف شیفز، علمائے کرام و دیگر کے ساتھ خصوصی سحری ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

مزید اپ ڈیٹس اور تفصیلات کے لیے، آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑے رہیں۔