Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی چڑیا گھر، ڈاکٹرزکی ٹیم نے بیمار ہتھنی کا معائنہ کرلیا

گورنرسندھ نے چڑیا گھرمیں اسپتال بنانے کی منظوری دیدی
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 01:50pm
ہاتھی کو کرین کی مدد سے سہارا دے کر کھڑا کیا گیا ہے - تصویر/ آج نیوز
ہاتھی کو کرین کی مدد سے سہارا دے کر کھڑا کیا گیا ہے - تصویر/ آج نیوز

کراچی چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی کے علاج کے لیے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہتھنی کا معائنہ کرلیا ہے۔

عامرخلیل نے کہا کہ ڈاکٹرز ٹیم نے ہاتھی کا معائنہ کیا ہے ایکسرے بھی کیے جارہے ہیں اور ہرممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ہتھنی صحتیاب ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے کامعائنہ کا وقت ہے ہاتھی کو کرین کی مدد سے سہارا دے کر کھڑا کیا گیا اور ہمیں انتظامیہ کی مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹسوری نے چڑیا گھرمیں اسپتال بنانے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید پڑھیں: ہتھنی نور جہاں، فور پاز نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دعوے کا پول کھول دیا

گورنرسندھ نے کہا کہ 25 دن پہلے معلوم ہوا کہ ہتھنی کی طبیعت ناساز ہے، مقامی، ویتنام، جرمنی، آسٹریا کے ڈاکٹرزعلاج کررہے ہیں۔

مزید کہا کہ 14سال سے ہتھنی ملکہ نور جہاں نے بچوں کولطف اندوزکیا جبکہ چڑیا گھر کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

کامران ٹسوری نے کہا کہ چڑیا گھر میں 3 ماہ میں اسپتال بنایا جائے گا جس کی سمری دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بیمار ہتھنی نور جہاں کے معائنے اور علاج کے لیے بین الاقوامی ادارے فور پاز کے ڈاکٹروں پر مشتمل چھ رکنی ٹیم کراچی چڑیا گھر پہنچی تھی۔

نورجہاں گزشتہ تین ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں سوجن کے باعث سخت تکلیف اور اذیت کا شکار ہے، جس کا علاج شروع کردیا گیا۔

پاکستان

animal rights

Karachi Zoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div