Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

ہم نہیں مانتے کہ ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے، بلاول بھٹو

طاقتور طبقے کے کھیل میں عوام کا فائدہ نظر انداز ہوا، وزیرخارجہ
شائع 05 اپريل 2023 04:46pm

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے مانتے کہ ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے۔

گمبٹ میں ہیلتھ سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گردوں کا علاج دنیا بھر میں بہت زیادہ مہنگا ہے، پاکستان کے مریض کڈنی اور لیور کےعلاج کیلئے بھارت جاتے تھے، لیکن اب گمبٹ میں گردوں اورجگر کا مفت علاج میسر ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ بھی مفت ہو رہا ہے، سندھ میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت موجود ہے، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ ایک قومی ادارہ ہے،اور برطانیہ کے اسپتالوں سے زیادہ بہترہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گمبٹ میں 700 لیور ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں، عوام کی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے، ہم فخرسے کہہ سکتے ہیں کہ پورے ملک کو لیڈ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب سے ملک بنا اگر تقسیم کے بجائے کارکردگی پر سیاست کرتے تو ملک کا فائدہ ہوتا، لیکن طاقتور طبقے کے کھیل میں عوام کا فائدہ نظر انداز ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےمانتے کہ ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے، کیوں کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو آج تک انصاف نہیں مل سکا، بینظیربھٹو کے قتل کے کیس کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اداروں کو استعمال کر رہا تھا تو نوٹس کیوں نہیں لیا، صوبوں کے حق پر ڈاکا مارا جارہا تھا تو یہ کہاں تھے، یہ آمروں کو حکمرانی کی اجازت دیتے ہیں، یہ طاقتور آمروں کو جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہوتے، نالائق، نااہل وزیراعظم کو مسلط کیا گیا، سلیکٹڈ کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو عالمی طاقت بنارہے تھے، انہوں نے ہی چین اور امریکا کے درمیان تعلقات استوار کرائے، اور دو بڑی طاقتوں میں صلح کرائی۔ آصف زرداری ملکی تاریخ کے سب سے طاقتور صدر تھے، پرویزمشرف اپنے تمام اختیارات صدرزرداری کو دے کرگئے، لیکن آصف زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس دیئے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Supreme Court of Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div