Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عید تک مارکیٹس اور دکانیں رات دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ کا ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2023 11:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

لاہورہائیکورٹ نے عید تک مارکیٹس اور دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اظہرصدیق نے دلائل دیے۔

لاہور میں درختوں کی کٹائی کے خلاف عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخت کاٹنے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کو راستے کی اجازت دینے پر ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ اجازت نامے سے درخت کاٹنے ثابت ہوگئے تو ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف عدالت خود مقدمہ درج کرائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے سے فوری ڈی جی پی ایچ اے کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ درخت کاٹنا انسانی قتل جیسا ہے گلوبل وارمنگ ہم سے دور نہیں بلکہ آچکی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہیٹ ویو کے تدارک کے لئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے کمیٹی قائم کی ہے۔

عدالت نے فصلوں کی باقیات کے خاتمے کی مشینری کے استعمال کی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ پالیسی پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مؤثر بنایا جائے، گندم کی کٹائی سے پہلے پالیسی بناکر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اور دھویں کے تدارک کے لئے بنائی گئی سانس ایپ کے استعمال کی ہدایت کردی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لئے انڈسٹریل ایریا میں کیمرے نصب کر کے مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ماحولیاتی رولز میں ڈپٹی کمشنرز کی غفلت پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی شق ہونی چاہیئے۔

عدالت نے درخت نہ لگانے پر آئندہ سماعت پر رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور ذمہ دار افسروں کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نشاط گروپ کے ذمہ داروں کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت نے فیصل آباد کا ماسٹر پلان بھی روک دیا ہے، کسی شہر کا ماسٹر پلان نظرثانی کے بغیر منظور نہیں ہوسکے گا۔

واسا کے وکیل میاں عرفان اکرم نے لاہور میں پھل دار نہ درخت لگانے کی نشاندہی کر دی۔

عدالت نے شہر میں درخت لگانے کے حوالے سے پی ایچ اے کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Lahore High Court

Shops

Eid

lahore markets

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div