Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سیونٹی ڈیڑھ لاکھ کی ہوگئی، چینی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

آوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 10:27am

ملک میں آوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، موٹر سائیکل بنانے والی کمپینوں نے غرہب کی سواری کے دام ایک بار پھر بڑھا دیے، جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے عوام کی جیبیں خالی کردی۔

موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنیاں ڈالر کو عزر بنا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی۔

ہونڈا 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مزید مہنگی ہوکر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی 6 ہزار روپے مزید اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ قیتموں میں اضافے کو شہروں نے مسترد کردیا ہے۔

جاپانی وائی بی 125 زی 34 ہزار روپے جبکہ وائی بی ایکس 36 ہزار مہنگی ہوکر نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

دوکانداروں نے قیتموں میں اضافے کو ڈالر کی وجہ قرار دے دیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب کی سواری کو اس کی دسترس سے اتنا دور کردیا ہے کہ وہ اس مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا موٹرسائیکل خریدنے کا سوچے۔

price increase

moter cylcle

honda bike

china bike

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div