Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری

ای سی سی نے 72 ہزار 869 درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے مںظوری دے دی
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 04:25pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس کا آج کا ایجنڈا ایک نکاتی تھا۔ جس میں نظرثانی شدہ حج کوٹہ کیلئے اضافہ فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی۔

اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں مالی سال کے حج انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مالی ضروریات کی منظوری دی گئی ہے، جب کہ ای سی سی نے 72 ہزار 869 درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس سال حج کیلئے درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، رواں سال مجموعی طور پر 72 ہزار 869 افراد فریضۂ حج ادا کریں گے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ انتہائی مہنگا حج ہونے کے باعث رواں سال مقررہ تعداد سے کہیں کم درخواستیں موصول ہوئیں، جس کی وجہ سے حکومت نے قرعہ اندازی نہ کرنے اور تمام درخواست دہندگان کو حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Hajj 2023