Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

این اے 108 اور 118 کے ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

بار بار الیکشن ہونے سے قومی خزانے کا ضیاع ہو رہا ہے، لاہور ہائیکورٹ
شائع 12 اپريل 2023 11:56am

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 اور این اے 118 کے ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور اعجاز احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، پنجاب میں 2 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، یہ انتخابات 120 روز بعد ہو رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے تمام ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا ہے، بار بار الیکشن ہونے سے قومی خزانے کا ضیاع ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی الیکشن منسوخی کرانے کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

pti leader

Farrukh Habib

National Assembly

by election

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div