خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں صحت کارڈز والے مریضوں کا داخلہ بند
حکومت کے پاس فی الحال اتنے پیسے نہیں، فنڈز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مشیر صحت
پشاور: خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں صحت کارڈز والے مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے صحت کارڈ سے متعلق اعلامیہ کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے داخلے نہ لیں جب کہ اسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے ہیلتھ ڈیسک بھی بند رہیں گے۔
اس ضمن میں نگراں مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کو 14.8 ارب روپے دینے ہیں، کے پی حکومت انشورنش کمپنی کو ماہانہ چار ارب روپے دے رہی ہے۔
ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا کہ حکومت کے پاس فی الحال اتنے پیسے نہیں، فنڈز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، البتہ بغیر منصوبہ بندی کے پروگرام کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔
KPK
Health Card
care taker cabinet kpk
مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر میں انتخابات مشکل ہیں، فضل الرحمان
گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالے ایک کروڑ لیتے تھے، 328 آپریشنز میں اموات بھی ہوئیں، وزیراعلی پنجاب
اطلاع ہے سائفر کیس میں چالان جمع ہوگیا لیکن ہمیں ریکارڈ نہیں ملا، شعیب شاہین
پنجاب ہاؤس کراچی کے گراونڈ اورفرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
پیرس : شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیر مملکت وصی شاہ کی شرکت
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.