Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں آپریشن کے دوران 208 ڈاکو گرفتار، رپورٹ

پولیس نے آپریشن کی آئی جی سندھ کو 3 ماہ کی رپورٹ پیش کردی
شائع 20 اپريل 2023 12:09pm
گھوٹکی میں 63 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار - تصویر: اے ایف پی/ فائل
گھوٹکی میں 63 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار - تصویر: اے ایف پی/ فائل

سندھ پولیس نے کچے میں جاری آپریشن کی 3 ماہ کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی، آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے گھوٹکی، کشمور اورسکھر کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں 63 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ سکھرمیں 53 مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور27 کو زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ کشمور میں 42 مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور3 زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے ہیں اور شکار پور میں31 پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گئے ہیں۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کچےمیں آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا اور 3ماہ کے دوران 30 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

IG Sindh

Sindh Police