Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈ دوبارہ بحال

انشورنس کمپنی کو 2 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، مشیر صحت
شائع 20 اپريل 2023 02:54pm

خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈ کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے انشورنس کمپنی نے سہولت کی بحالی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈزکی عدم ادائیگی کے باعث پروگرام ایک روز کیلئے بند کیا گیا تھا، تاہم اب مشیر صحت عابد جمیل نے بتایا ہے کہ انشورنس کمپنی کو 2 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، انشورنس کمپنی کو مزید 2 ارب روپےعید کے بعد جاری کریں گے۔

sehat saholat program