شادی کے 3 سال بعد رباب ہاشم کے ہاں رحمت آگئی
اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں شادی کے 3 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ رباب ہاشم نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچی اور شوہر کے ہمراہ اسپتال میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی تصدیق کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رمضان المبارک کے آخری ایام میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور خدا نے انہیں رحمت سے نوازا۔
رباب ہاشم نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’میشا صہیب علی‘ رکھا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں سے بچی اور اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
رباب ہاشم کی جانب سے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ان کی اور بچی کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
رباب ہاشم نے نومبر 2020 میں صہیب شمشاد نامی شخص سے شادی کی تھی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔