Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

گلاب جامن یا برفی، پشاور کے شہری عید کیلئے کس مٹھائی کو زیادہ پسند کرتے ہیں

مٹھائی کے لئے خریداروں کا رش بڑھنے سے دکاندار خوش ہوگئے
شائع 20 اپريل 2023 08:54pm

پشاور کے شہری بھی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مہمانوں کی تواضع کے لئے گلاب جامن یا برفی، عوام عید کیلئے کس مٹھائی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

مٹھائی کے بغیر میٹھی عید پھیکی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر اپنوں میں مٹھائی بانٹنے کے لیے پشاور میں مٹھائی کی دکانوں پر رش بڑھ گیا لیکن دوسری جانب پچھلے سال کی نسبت مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

میٹھی عید ہو اور مٹھائی نہ ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا، یہی وجہ ہے کہ پشاور میں مٹھائی کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔ کوئی لڈو خرید رہا ہے تو کوئی گلاب جامن اور برفی کا شوقین ہے کسی کو مکس مٹھائی پسند ہے۔

مٹھائی کی دکان پر خریداروں کا رش بڑھنے سے دکاندار خوش ہیں، کہتے ہیں کام بڑھ گیا ہے لیکن چینی، گھی سمیت اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سےمٹھائی بھی مہنگی کرنا پڑ گئی۔

شہری کہتے ہیں مٹھائی مہنگی ضرور ہوئی ہے لیکن عید کے موقع پر مٹھائی سے مہمانوں کی تواضع تو کرنی ہی ہے۔