Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پاکستان ریلوے ریزرویشن سسٹم کا لنک 5 گھنٹے بعد بحال

لنک ڈاؤن ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ترجمان ریلوے
شائع 25 اپريل 2023 10:25am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان ریلوے ریزرویشن سسٹم کا لنک 5 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق این ٹی سی ڈیٹا بیس پر دباؤ بڑھنے اور سرور کی اسپیس کم ہونے کی وجہ سے لنک ڈاؤن ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق آن لائن سسٹم گزشتہ روز دوپہر 3 بجے ڈاؤن ہوا، این ٹی سی ڈیٹا بیس کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند ہوگئی۔

اس حوالے سے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ این ٹی سی سسٹم کے مین سرور میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث لنک ڈاؤن ہوا۔

یاد رہے کہ محکمہ ریلوے نے عید الفطر کی تعطیل کے دوران ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت کا اعلان کررکھا ہے۔

ریزرویشن نظام بند ہونے سے مسافروں کو 25 اپریل تک 33 فیصد رعایت کا حصول مشکل ہوگیا، تاہم 5 گھنٹے کے بعد ریلوے کا ریزرویشن سسٹم بحال ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ریلوے دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیا، این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام مکمل کرلیا۔

Pakistan Railways

lahore

Eidul Fitr

railway reservation system

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div