Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

گوادر کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ، ماہی گیروں کے لئے الرٹ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم کیسا رہے گا
شائع 25 اپريل 2023 10:52am
فوٹو۔۔۔۔۔ ڈیلی موشن
فوٹو۔۔۔۔۔ ڈیلی موشن

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ تربت،جیوانی اور گوادر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گوادر کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گروں کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بارکھان میں 30 ڈگری سینٹی جبکہ ژوب میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

جیوانی میں 32، پسنی میں 36، گوادر میں 33، اوڑمارہ31 ڈگری سینٹی گریڈ، خضدار میں 36، نوکنڈی میں 37 جبکہ دالبندین میں زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لسبیلہ، نوکنڈی اور تربت میں سورج اپنی گرمی دکھا رہا ہے، لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پنجگور میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ قلات میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے مطابق 25 سے 26 اپریل تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے لہذا تمام ماہی گیر وں کو 25 سے 26 اپریل 2023 تک گہرے سمندر جانے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے ۔

محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے بھی ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوادر کے سمندر میں زیادہ طغیانی کا خدشہ ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اور اورماڑہ نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

جے ایم آئی سی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیر اپنی کشتیاں انجن ، جال اور ماہی گیری کے دیگر آلات محفوظ کرلیں، کسی بھی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں۔

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آگ برسائے گا

ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں، وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آگ برسائے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے تیور میں تبدیلی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ تربت اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم بدستور خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی لسبیلہ، پڈعیدن اور مٹھی میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان

شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ شہر کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت انتیس ڈگری ہے مگر گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب سے 7 سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں فضائی آلودگی بھی برقرار ہے، پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی کا پانچو اں اور دنیا کے آلودہ شہروں میں نواں نمبر ہے۔

ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 128 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلوچستان

karachi

Met Office

Rain

fisherman

rainy weather

flooding in Gwadar sea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div