Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا، پاکستان میں معمولی کمی

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی
شائع 28 اپريل 2023 05:47pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 100 روپے کم ہوئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1984 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں عالمی مارکیٹ کے حساب سے سونے کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی اور جمعہ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی معمولی کمی ہوئی۔ تاہم ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2600 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت معمولی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونا 86 روپے کمی سے 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div