عید کے چوتھے روز اے ٹی ایم میں جوڑے سے لوٹ مار اور تشدد کی ویڈیو وائرل

چہرہ واضح نظر آنے کے باوجود ڈکیتی کا ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2023 07:03pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں،عید کے چوتھے روز ڈکیتی کا ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔

کراچی میں عید کے چوتھے روز میاں بیوی کو لوٹنے کی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی، مسلح ملزمان نے بینک کے اے ٹی ایم میں مجود جوڑے کو لوٹ لیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون اور مرد کو ہراساں اور زدوکوب بھی کرتا رہا، ملزم نے خاتون سے طلائی زیورات بھی اتروا لیے۔

enter image description here

ڈکیتی کا واقعہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع اے ٹی ایم پر پیش آیا، ملزم نے اے ٹی ایم سے نکلنے والی رقم اور بائیک کی چابی بھی چھین لی۔

ملزم کا چہرہ واضح ہونے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔ فوٹیج میں افسوسناک بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کے میاں بیوی کو لوٹنے کے دوران نجی بینک کا کوئی گارڈ بھی دکھائی نہیں دیا۔

Kidnapping for Ransom

Karachi Police

Karachi Street Crimes