Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

آئین میں کہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کروائے گی، خواجہ آصف

آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن ہونا ہیں تو ایک دن میں ہونا بھی لکھا ہیں، وزیردفاع
شائع 30 اپريل 2023 02:53pm

وزیردفاع خواجہ کا کہنا ہے کہ اداروں کو آئین وقانون کی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہئے، آئین میں کہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کروائے گی۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے ساتھ ظلم کی انتہا کی گئی، عمران خان اورسہولت کاروں نے ان پر ظلم کیا، لیکن ہمارے قائد نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کے ذریعے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، اور ان آڈیوز سے ثاقب نثار کا خاندان اور پی ٹی آئی بے نقاب ہوئی ہے، سابق چیف جسٹس نے تسلیم کیا کہ بیٹے کی آواز اصل ہے، ثاقب نثار نوازشریف دشمنی میں بہت آگے نکل گئے ہیں، آڈیو لیکس میں ملاقات کے ریٹ سامنے آئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے پہلے استعفوں کی منظوری کیلئےعدالت سے رجوع کیا، اور جب استعفے منظور ہوئے تو کہا کہ منظورنہ کیے جائیں، عمران خان آئے روز یو ٹرن لے لیتے ہیں، وہ بھول جاتے ہیں کہ پہلے کیا بات کی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کو آئین و قانون کی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہئے، آئین میں کہاں لکھاہے کہ عدلیہ مذاکرات کروائے گی، آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن ہونا ہیں تو ایک دن بھی ہونا ہیں، عمران خان کو ضمانتیں مل رہی ہیں اور جیلوں میں عام شہری قید ہیں، پاناما سے شروع ہونے والا ڈرامہ آج بھی جاری ہے۔

وزیر فاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جان بوجھ کر معاشی اور سیاسی بحران میں دھکیلا گیا، تمام ڈاکو پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویزالہی کےساتھ نہیں، تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی منڈی لگائی ہوئی ہے، ان کے ایک وزیر نے سی پیک کے خلاف بیان دیئے، نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، اور پی ٹی آئی دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں فوری طورپر الیکشن میں جاناچاہئے تھا، ہم نے حالات درست کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن حالات اب بھی عوام کیلئے بہتر نہیں ہوسکے، ہم عوام دوست بجٹ لائیں گے،عوام کوسکھ کا سانس ملے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط طے کردی ہیں، امید ہے آئی ایم ایف جلد پیش رفت کرے گا، ملک میں مہنگائی ہے مگر منافع خوری عروج پر ہے، ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، نوازشریف کو بلانا نہیں چاہتے، ان کی واپسی سے سیاسی بہتری آئے گی، انہیں اس وقت بلانا چاہئے جس کا ہمیں فائدہ ہو، وہ لازمی آئیں گے پاکستان ان کا وطن ہے۔

pti

imran khan

Khawaja Asif

Supreme Court of Pakistan

Elections

Justice Saqib Nisar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div