اقوام متحدہ کے زیراہتمام افغانستان کے مستقبل پر دوحہ میں کانفرنس آج شروع ہوگی

وزیرمملکت حناربانی کھرپاکستانی وفد کی قیادت کریں گی
شائع 01 مئ 2023 09:23am
تصویر: فری پِک
تصویر: فری پِک

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان کے مستقبل پر دوحہ میں دو روزہ کانفرنس آج سے قطر میں شروع ہوگی۔

وزیرمملکت حناربانی کھر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی اور کانفرنس میں افغان صورتحال اور مستقبل پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں امریکا اور روس کے نمائندہ خصوصی، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ، ازبک ڈپٹی وزیر خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

United Kingdom