Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی

درخواست میں مقدمات اور طلبی کے نوٹسز کی کارروائی کو معطل کرنے کی استدعا
شائع 02 مئ 2023 11:34am
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد میں درج تمام مقدمات اور طلبی کے نوٹسز کی کارروائی کو معطل کیا جائے، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملک کے مختلف تھانوں میں میرے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں، ایک ہی نوعیت کے الزام میں متعدد مقدمات کا انداراج کیا گیا، کریمنل لاء کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی متعدد مقدمات درج کیے گئے، انسدادِ دہشت گردی کے قانون کو غلط استعمال کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Politics May 2 2023