Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب: 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کرنیکا ٹارگٹ مقرر

کپاس کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے
شائع 03 مئ 2023 10:28am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

صوبہ پنجاب میں 50 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر لیا گیا ہے۔

کسانوں کو راغب کرنے اور 82 لاکھ 26 ہزار گانٹھوں کے حصول کیلئے وفاقی حکومت نے پُھٹی کی امدادی قیمت بھی جاری کردی ہے۔

کپاس ایک نقد آور فصل اور ملکی معیشت کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے۔

رواں سال کپاس کی کاشت سے قبل ہی وفاقی حکومت نے پھٹی کی امدادی قیمت 8500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور محکمہ ذراعت پنجاب کو مؤثر پلاننگ کیلئے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

عرصہ دراز سے دباؤ کی شکار ٹیکسٹٓائل صنعت کی ترقی کیلئے کپاس کی پیداواری ٹارگٹ کا حصول یقینی بنانا ملکی معیشت کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

punjab

Cotton

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div