Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

عمران خان کی طبعیت ناساز، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

احتیاط نہ کی تو انفیکشن کا خطرہ ہے، ڈاکٹرز
اپ ڈیٹ 03 مئ 2023 02:45pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث شوکت خانم اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی تو انفیکشن کا خطرہ ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹانگ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو زیادہ نقل و حرکت سے پرہیز اور وہیل چیئر کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے احتیاط نہ کی تو ٹانگ میں انفیکشن ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال میں ٹانگ کا آپریشن کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹانگ پر کم وزن ڈالنے اور چلنے پھرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان گزشتہ رات ٹانگ میں تکلیف کے باعث شوکت خانم اسپتال گئے تھے، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ٹانگ کے ایکسرے اور سی ٹی سکین سمیت مختلف ٹیسٹ کئے تھے۔

ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ٹانگ میں سوجن ہے اس لئے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

عمران خان کو آرام کے مشورے پر مریم نواز کا تبصرہ

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خرابی صحت پر ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیے جانے پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ’ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟‘

pti

imran khan

lahore

Doctors advise rest

imran khan health

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div