اداکارہ حرا سومرو کیوں آبدیدہ ہوئیں؟ ویڈیو دیکھیں

اداکارہ ان دنوں ڈرامہ تیرے بن میں نظر آرہی ہیں
شائع 06 مئ 2023 11:52pm

اداکارہ حرا سومرو کام کی وجہ سے بچوں سے دوری پر آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں کار میں بیٹھے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کے چہرے سے اداسی جھلکتی دکھائی دیتی ہے جب کہ ان کی آنکھیں سرخ اور چہرہ بھی لال پڑتا دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کام کی مجبوری کے باعث بچوں سے مختصر مدت کے لیے دوری بھی بعض ماؤں کو پریشان کردیتی ہے اور وہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں بعض مائیں خود کو مجرم قرار دیتی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت اپنے بچوں کے لیے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی ایسی ہی صورت حال سے گزررہی ہیں، جس باعث وہ پریشان بھی رہتی ہیں اور وہ خود کو مجرم بھی تصور کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ دنیا کے تمام والدین اپنے بچوں کے مقاصد پورے کرنے میں کامیاب ہوں اور خدا ہر ایک خاندان کی حفاظت کرے۔

Hira soomro