Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی بحال کرنے کی درخواست کرنے والے پر 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

عدالت نے درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی
شائع 08 مئ 2023 09:45am

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے درخواست دائر کرنے والے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

لاہورہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے شہری شرافت علی نے درخواست دائر کی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

شرافت علی کے وکیل عادل چٹھہ نےدلائل دئیے، اور مؤقف پیش کیا کہ سابق وزیر اعلی پرویز الہی نے غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی، پرویز الہی کوعوامی نمائندگی کےخاتمےکاکوئی اختیار نہیں تھا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ اسمبلی کی تحلیل سے پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہیں، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، عدالت پنجاب اسمبلی کی فوری بحالی کے احکامات صادرکرے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کس طرح کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اور درخواستگزار پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا۔

punjab assembly

Lahore High Court

Politics May 8 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div