Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی
شائع 09 مئ 2023 10:08am
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ائرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔

pti

Farrukh Habib

ECL

Lahore High Court

Politics May 9 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div