Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان اور ایتھوپیا میں فلائٹ آپریشن کا آغاز خوش آئند قرار

ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
شائع 09 مئ 2023 11:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کا سفارتخانہ پاکستان میں کھلنا خوش آئند ہے۔

ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مسگانو اریگا 9 سے 11 مئی تک وفد کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ وفد میں وزرائے مملکت برائے سائنس، تجارت اور کاروباری برادری کے ارکان شامل ہیں۔

کراچی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایتھوپیا کے وزیرمملکت خارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا، تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایتھوپیا کا سفارتخانہ پاکستان میں کھلنا خوش آئند ہے، پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان شراکت داری کے مواقع بڑھیں گے۔

اس موقع پر ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مسگانو اریگا نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان فلائٹ آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

PIA

Ethiopian Airlines

Pak Ethiopian Relation