آخرکار دانشمندی جیت گئی، جمائمہ اور شوبز فنکار خوشی سے نہال
پاکستانی شوبز شخصیات نے عمران خان کی رہائی کے حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انصاف کی جیت قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیکر انہیں ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کا خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔
جمائما خان نے مختصر لکھا کہ آخرکار دانشمندی جیت گئی۔

اداکار عمران عباس نے شکر اداکرتے ہوئے عمران خان کی حفاظت کیلئے دعا کی ۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی عمران خان کی رہائی کے حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ زندہ باد لکھا۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی ایک فرد کو جواب دیتے ہوئے سمجھایا کہ عدالت نے عمران خان کو رہائی کا حکم تو دیا ہے، تاہم ان کی حفاظت کے پیش نظر انہیں عدالتی نگرانی میں پولیس گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ عمران خان کو 12 مئی کو ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
اداکار احمد علی بٹ نے عمران خان کی رہائی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا ۔

اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے اب ملک میں امن و امان بحال ہوجائے گا ۔

اداکارہ مشی خان نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائی حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسی طرح اداکارہ زرنش خان ، احسن محسن اکرام اور فہد مرزا سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔