گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ایک اینیمیٹڈ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے پہلی بار والدین بننے کی خوشخبری اپنے مداحوں کو دی ۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑکا ہوا ہے، ہماری خوشی کا محور آپ سب کو السلام علیکم کہتا ہے‘۔

پوسٹ میں انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی آمد 10 مئی 2023 کو ہوئی ہے، جس کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ اصل خوشی کیا ہوتی ہے۔
زید اور گوہر نے کہا کہ ہمارا بیٹا محبت اور دعا دینے پر آپ سب کا شکرگزار ہے۔
کوویڈ 19 کے دوران معروف سلیبرٹی جوڑے گوہر خان اور زید دربار دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تقریباً دو سال بعد، دسمبر 2022 میں گوہر خان نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔