Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

”پاکستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ امید وار یا جماعت نہیں“

مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے: امریکی محکمہ خارجہ
اپ ڈیٹ 12 مئ 2023 02:53pm
تصویر: جارجیا ٹوڈے
تصویر: جارجیا ٹوڈے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدنت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں اور مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔

ویدنت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

vedant patel

US Department of State

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div