Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

ملک کے 3 صوبوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ کمزور ہو گیا، محکمہ موسمیات
شائع 18 مئ 2023 04:04pm

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج اپنا اثر دکھا رہا ہے، اور گرمی کی شدت میں روز اضافہ ہورہا ہے، اب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے 3 صوبوں میں گرمی مزید بڑھے گی، اور ویک اینڈ ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت بیشتر مقامات پر درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، مغربی ہوائوں کا سلسلہ کمزور ہو گیا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بتایا ہے آئندہ تین سے چار روز تک ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Hot Weather

Heat Waves

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div