Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں، فیصل واوڈا

فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 24 مئ 2023 05:31pm
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — اسکرین گریب
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سوسز اںٹیلیجنس جنرل (ر) فیض حمید کو 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ منتقی کیس پر طلب کیا گیا، پہلا وزیر تھاجس نے شور کیا تھا کہ یہ معاملہ گلے آئے گا جس پر فواد چوہدری نے میرے مؤقف کی تائید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے سوالات کے تفصیل کے ساتھ جواب دیئے ہیں، کیس میں کرپشن ڈھونڈنے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں، یہ تو چھوٹا سا کیس ہے، بڑے بڑے جرائم سامنے آئیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آ رہا ہوں جو کہ میری طاقت ہے، اس سے سب سے زیادہ فائدہ فیض حمید نے اٹھایا، البتہ میں نے اب تک گھناؤنے اور بھیانک جرائم کی تو نشاندہی کی ہی نہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس کیس میں سب سے زیادہ فائدہ جنرل (ر) فیض حمید نے اٹھایا، اس سارے معاملے کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں، شہزاد اکبر اور کچھ آدمیوں کو بھگانے میں بھی انہی کا ہاتھ ہے، فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، ابھی میں ان کے پاکستان کے اثاثوں کی بات کررہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دار آدمی کے پاس 10کروڑ کی چیز آجائے تو پیچھے کیا جاتا ہے، پاکستان میں کاروبار ایسے ہی ہوتا ہے، میں بھی یہی کرتا رہا ہوں۔

9 مئی واقعات کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے جو کچھ کہا تھا وہ سب 8 ماہ میں سامنے آگیا، جب پارٹی سے نکالا گیا تو خان صاحب آسمانوں پر تھے، 9 مئی کا پہلے بتا دیا تھا، عمران خان کو زہریلے سانپوں کا بھی بتایا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلےکہا تھا شہزاد اکبر سلطانی گواہ بن کر بھاگ جائے گا، پہلے کہا تھا شہزاد اکبر سلطانی گواہ بن کر بھاگ جائے گا، البتہ صدر صاحب نے جو کام کیا وہ دشمن نہیں کر سکتا، غلط فہمیاں پھیلانے میں سب سے بڑا ہاتھ صدر مملکت کا ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی مرضی نہ ہو تو خان صاحب پر آنچ بھی نہیں آسکتی، عقل مند آدمی وہ ہوتا ہے جو ٹائم سے پہلے بات کرے، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کا پیسا ملکی خزانے میں جمع ہونا تھا، تاہم ہمیں بریف کرنے کے بجائے سربمہر لفافہ دکھایا گیا تھا۔

imran khan

Faiz Hameed

faisal vawda

nab rawalpindi

Al Qadir Scandal

9 May

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div