Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

فنڈز کی عدم ادائیگی: خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس بند

انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ آج سے معطل کردیا
شائع 26 مئ 2023 09:24am

انشورنس کمپنی نے فںڈز کی عدم ادائیگی کے بعد خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس بند کردیا۔

انشورنس کمپنی نے خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ آج سے معطل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: صحت کارڈ پلس بند ہونے کا خدشہ: کے پی حکومت کو 18 مئی کی ڈیڈلائن

انشورنس کمپنی کا کہنا ہے کہ کئی بار یقین دہانی کے باوجود فنڈز جاری نہ ہوسکے، فنڈز کی ادائیگی تک صحت کارڈ بند رہے گا۔

ڈاکٹرریاض تنولی نے بتایا کہ رواں ماہ انشورنس کمپنی کو 2 ارب روپے جاری کرنے ہیں، رواں مالی سال انشورنس کمپنی کو 10ارب روپے جاری کرنے ہیں۔

مزید پڑھیں: فنڈز کی عدم ادائیگی، کے پی میں صحت کارڈ ایک بار پھر معطل ہونے کا امکان

حکومتی ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے باعث فنڈز تاخیر کا شکارہیں، فنڈز کی ادائیگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں، صحت کارڈ بند نہیں کرنا چاہتے۔

KPK

Funds

health card plus

insurance copmany

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div