Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کے لئے درخواست واپس کردی گئی

معاملے کی سماعت سپریم کورٹ نے کی ہائی کورٹ نہیں کرسکتا، اعتراض
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 02:38pm

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کر دی۔۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لئے درخواست دائرکی گئی، درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، ان کے خلاف عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے درخواست دائر کی تھی، 2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سےعمران خان کو نااہل قرار کیا، شیخ رشید اور سراج الحق نےعمران خان کا ساتھ دیا تھا، عمران خان کا ساتھ دینے پر ان دونوں رہنماؤں کو پارٹی سربراہی سے الگ ہو جانا چاہیے۔

درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے، عدالت عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کیخلاف آرٹیکل تریسٹھ کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا حکم دے، اور نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ نے کی اور حکم جاری کیا، ہائیکورٹ اس کی سماعت نہیں کرسکتا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div