Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

حکومت کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام نامکمل ہی ختم کرنےکا فیصلہ

اگست میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کی کوشش ہوگی۔
شائع 01 جون 2023 01:38pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

بین الاقوامی قرض دہندہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام کی مدت 30 جون کو ختم ہونے جا رہی ہے، تاہم شہباز حکومت نے موجودہ پروگرام میں توسیع نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سے اگلے پروگرام پر مذاکرات ہوں گے، اگست میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کی کوشش ہوگی۔

موجودہ پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے اور اس کا دو ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ملنا باقی ہے، ایک ارب ڈالر قرض کے لیے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، لیکن اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو رہا، اگر اسٹاف لیول معاہدہ ہو بھی جائے تو دسویں اور گیارہویں جائزے کے مذاکرات ہونا ہیں۔

حکومتی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ کرنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، آئی ایم ایف سے نیا بیل آؤٹ پروگرام تین سال سے زائد کا ہوگا۔

نیا قرض معاہدہ موجودہ پروگرام سے زیادہ سخت ہوگا، پاکستان کو ستمبر میں نئے قرض پروگرام کی اشد ضرورت ہوگی۔

اگلے مالی سال میں مجموعی طور پر 24 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، دسمبر تک پاکستان کو مزید 9 سے 11 ارب ڈالر کی غیر ملکی قرض کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔

IMF program

International Monetary Fund (IMF)

Politics June 1 2023

New Contract

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div