رشتہ داروں کو قرض مانگنے سے روکنے کیلئے چچا کی ”نِنجا تکنیک“

کہتے ہیں قرض لینے والا ایک بار مانگتا ہے، لیکن دینے والا بار بارمانگتا ہے
اپ ڈیٹ 01 جون 2023 02:51pm
ٹصویر بزریعہ ایڈوب اسٹاک فوٹوز
ٹصویر بزریعہ ایڈوب اسٹاک فوٹوز

ایک طرف جہاں مہنگائی نے برا حال کیا ہوا ہے اور اپنے ہی خرچے پورے نہیں ہو پارہے، وہیں رہی سہی کسر قرض مانگنے والے رشتہ دار پوری کردیتے ہیں۔

کہتے ہیں قرض لینے والا ایک بار مانگتا ہے، لیکن دینے والا بار بار مانگتا ہے۔

اور اگر رشتہ داروں کو قرض دینے سے انکار کیا جائے تو منہ بن جاتے ہیں اور رشتہ داریاں ٹوٹنے تک کی نوبت آجاتی ہے۔

ایسے میں ضرور ہے کہ کوئی ایسا طریقہ معلوم ہو جس سے انکار بھی ہوجائے اور ناراضی بھی نہ ہو، یعنی سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔

اسی حوالے سے ایک ”نِنجا ٹیکنیک“ ایک ”انکل“ نے بیان کی ہے، جسے خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

ٹویٹر صارف @callmemahrani نے اپنی ایک پوسٹ میں اس حکمت عملی کا انکشاف کیا کہ کس طرح ان کے انکل رشتہ داروں کو قرضہ مانگنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر صارف نے لکھا، ”میرے انکل نے ابھی فیملی گروپ میں پیسے مانگنے کا پیغام بھیجا۔ میں نے ذاتی طور پر انہیں میسج کیا تاکہ بینکنگ کی تفصیلات طلب کروں اور مطلوبہ رقم جمع کرا سکوں، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ انہیں پیسوں کی ضرورت نہیں ہے“۔

مذکورہ ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ، ”وہ صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ خاندان میں کوئی بھی ان سے پیسے نہ مانگے۔“

یہ پوسٹ 24 مئی کو شائع ہوئی تھی، اور اب تک اس پر ایک ہزار سے زائد تبصرے کئے جاچکے ہیں۔

مزید یہ کہ اس پوسٹ کو اب تک ڈھائی ملین لوگ دیکھ چکے ہیں، اور اسے بڑی تعداد میں لائکس اور کمنٹس بھی ملے ہیں۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا، ”آپ فیملی واٹس ایپ گروپس کی کسی بھی گفتگو کو میم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔“

ایک اور خاتون نے لکھا، ”میری پڑوسی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ وہ اپنے گھر پر سیل بورڈ لگا رہی ہے تاکہ اس کے گھر والے اس سے پیسے مانگنا بند کر دیں۔“

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ”زور زور سے بول کے سب کو اس اسکیم کے بارے میں مت بتاؤ۔“

ایک نے لکھا کہ وہ اسے مستقبل میں آزمائیں گے اور ٹویٹ کیا، ”بہت اچھا آئیڈیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اسے آزمائیں گے۔ شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔ لیکن آپ نے انکل کا راز کھول دیا ہے۔“

Irritating Relatives

Asking for loan