Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

کراچی مویشی منڈی کے افتتاح سے قبل ہی 45 ہزار سے زائد جانور پہنچا دئیے

منڈی 700 ایکڑ رقبے پر نادرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے
شائع 02 جون 2023 06:11pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی کراچی نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے افتتاح ہونے سے قبل ہی 45 ہزار سے زاِئد جانور پہنچا دئیے گئے ہیں۔

گذشتہ کئی سالوں سے سہراب گوٹھ پر لگنے والی مویشی منڈی اب 700 ایکڑ رقبے پر نادرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے جہاں وی آئی پی بلاک میں تگڑے اور خوبصورت جانورعوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس موقع پرخریداروں نے کہنا ہے کہ منڈی خواہ کتنی ہی دور لگائی جائے ہم یہاں آنے کا شوق ضرور پورا کریں گے۔عوام نے منڈی کی صورتحال دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ جانور مہنگے ہونے کا بھی شکوہ بھی کیا۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق اب تک 45 ہزار سے زائد جانور لائے جاچکے ہیں سیکیورٹی، وٹنری ڈاکٹرز بینک اے ٹی ایم سمیت پانی و بجلی کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مویشی منڈی میں11 جنرل بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں سے 2 وی آئی پی بلاک ہیں جبکہ منڈی کا باقاعدہ افتتاح دو روز بعد کیا جائے گا۔

sohrab goth

Eid ul Adha 2023

Maweshi Mandi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div