Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال، عدالت کا پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب

ہڑتالوں سے تنگ آکر مریضوں کا حکومت سے معاملہ سلجھانے کا مطالبہ
شائع 07 جون 2023 10:27am
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا۔

ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلا آمنہ اور سلمیٰ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سرکاری اسپتالوں میں سستا علاج کرانا شہریوں کا آئینی حق ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں غیر قانونی طور پر ہڑتال کر رکھی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم دے اور سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے احکامات جاری کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف اسپتالوں کی اوپی ڈیز کی بندش کو ایک ہفتہ ہوگیا مگر ڈاکٹرز ٹھوس اقدامات تک احتجاج جاری رکھنے پر بضد ہیں۔

صوبے پھر میں او پی ڈیز کی بندش اور بار بار ہڑتالوں سے تنگ آکر مریضوں نے حکومت سے معاملہ سلجھانے کا مطالبہ کردیا۔

lahore

Lahore High Court

young Doctors Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div