برطانیہ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر

سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر70 فیصد اضافہ ہوا
شائع 08 جون 2023 09:42am
لندن کی ایک دکان میں خاتون کھانے پینے کی اشیاء دیکھ رہی ہیں (تصویر بزریعہ روئٹرز)
لندن کی ایک دکان میں خاتون کھانے پینے کی اشیاء دیکھ رہی ہیں (تصویر بزریعہ روئٹرز)

برطانیہ میں سبزی کی قیمتیں چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ستر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میڈیا کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمت میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

گزشتہ بارہ ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ چینی کی قیمت 46.4 فیصد بڑھی۔

برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق بارہ ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصد اضافہ ہوا۔

British Inflation