Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

غیر منتخب افراد کو میئر، چیئرمین بنانے کے قانون کیخلاف سماعت کی درخواست منظور

الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل کو 13 جون کیلئے نوٹسز جاری
شائع 08 جون 2023 02:31pm
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین منتخب کرانے کے قانون کے خلاف فوری سماعت کی درخواست منظورکرلی۔

سندھ ہائیکورٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل کو 13 جون کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا۔

جماعت اسلامی کا درخواست کہنا تھا کہ غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کے لئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

karachi

Sindh government

Jamaat e Islami

Sindh High Court

mayor karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div