Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پشاور: موٹروے ٹول پلازہ پولیس اہلکاروں پر 50 ہزار ریال رشوت کا مقدمہ درج

غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر پولیس نے کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا
شائع 08 جون 2023 03:38pm
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

پشاور میں موٹروے ٹول پلازہ پولیس اہلکاروں پر 50 ہزار ریال رشوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ چمکنی پولیس نے شہری کی درخواست پر موٹروے ٹول پلازہ پولیس کے چار اہلکاروں کے خلاف 50 ہزار ریال رشوت لینے کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے مطابق شہری ایک لاکھ دس ہزار ریال لے کر پشاور سے اسلام آباد جا رہا تھا ، پولیس کی جانب سے گاڑی کی تلاشی کے دوران غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تو پولیس نے شہری کو دھمکایا۔ شہری نے جان بچانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو 50 ہزار ریال رشوت دی۔

شہری نے واقعہ کے بعد تھانہ چمکنی میں اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر کی جس پر پولیس حکام نے معاملے کا نوٹس لیا اور اہلکاروں سے رشوت کے طور پر لیے گئے 50 ہزار ریال برآمد ہوئے۔ غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر پولیس نے کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا۔

Robbery

KPK Police

Saudi Riyal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div